حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چیرمین عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر،سید لیاقت منظور موسوی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بانی اور بیسویں صدی کے عظیم رہنما حضرت آیت اللہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اسی دن کو یعنی جمعۃ الوداع کو مسلمانوں کے درمیان ’’عالمی یوم القدس‘‘ قرار دیا ہے، اور فرمایا ہے کہ ’’جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ (ص)، یوم اسلام ہے، جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار امریکہ اور اسرائیل کی خدمت کرتا ہے‘‘۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر جمعۃ الوداع کو ہی کیوں یوم القدس قرار دیا جائے؟ اس سوال کے جواب میں یقیناً ہر ذی شعور یہی جواب دے گا کہ آج کے دن جہاں ہر مسلمان اپنے اللہ کے حضور سر بسجود ہو کر رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے میں لگا ہوا ہے۔
وہاں دنیا کے اندر مظلوم بنا دئیے جانے والے مسلمانوں اور انسانوں کو بھی یاد کرے۔اور جابر ظالم قوتوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔